ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ممبئی میں ماب لنچنگ، موبائل چوری کے الزام میں نوجوان کاپیٹ پیٹ کرقتل

ممبئی میں ماب لنچنگ، موبائل چوری کے الزام میں نوجوان کاپیٹ پیٹ کرقتل

Mon, 28 Dec 2020 10:29:50  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 28 دسمبر (آئی این ایس انڈیا)ممبئی میں ایک 30 سالہ نوجوان کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ معاملہ ممبئی کے سانتا کروز کے علاقے کا ہے، جہاں ہجوم نے 30 سالہ شہزاد خان کو لاٹھی اور ڈنڈوں سے اتناپیٹا کہ شہزاد خان دم توڑ گیا۔

یہ واقعہ جمعہ کے روز مکتیانند پارک سانتا کروز ویسٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ فی الحال پولیس نے متوفی کے بھائی کی ایف آئی آر کے بعد 6 ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔واقعے کی جگہ کے قریب رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ شہزاد خان موبائل چوری کے مقصد سے آیا تھا، کچھ لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور اسے پیٹنے لگے۔

شہزاد کے بھائی نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا بھائی چوری کی غرض سے نہیں گیا تھا۔مقتول کے بھائی نے بتایا کہ میرا بھائی منشیات لیتا تھا، وہ اکثر اپنے دوستوں کے ساتھ نشے کے لئے مکتنان پارک جاتا تھا، وہ صبح 4 بجے گھر سے نکلا، کسی نے میری والدہ سے کہا کہ میرا بھائی سڑک پر پڑا ہے، اس نے ہمیں بتایا، اس کے بعد ہم فوری طور پر موقع پر پہنچے اوراپنے بھائی کو اسپتال لے گئے لیکن وہ بچ نہیں سکا۔

مقتول کے بھائی کے کہنے پر پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 302، 342 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ معاملہ سانٹا کروز پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے اس پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔


Share: